اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ العالم نیوز کے مطابق صھیونی میڈیا ے مطابق مقبوضہ علاقوں پر راکٹ حملہ کیا گیا ہے اور مختلف علاقوں سے سائرن کی آوازیں آرہی ہیں۔
میڈیا کا کہنا ہے کہ دھماکوں کی آوازیں اینٹی میزائیل سسٹم کی ہیں جو راکٹوں کو ہوا میں نشانہ بنانے کی کوشش کررہا ہے۔
سایرن کی آوازیں عسقلان ، غزہ کے مختلف علاقوں اور کیسوفیم کا اڑہ جو دیر البلح میں واقع ہے وہاں سے آرہی تھیں۔
صھیونی میڈیا کے مطابق مجموعی طور پر بیس راکٹوں سے حملہ کیا گیا ہے۔
نتین یاہو نے ردعمل کے لیے مشورہ شروع کردیا ہے۔
جھاد اسلامی فورس نے راکٹ حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔
القدس فورس کے مطابق ۲۷ ساله فلسطینی جوان «محمد الناعم» کی شہادت اور اس کی لاش کی بیحرمتی کے جواب میں حملہ کیا گیا ہے۔
بنی گانتز کی جماعت اور انتخاباتی الاینس نے اعلان کیا کہ حملے کی وجہ سے شهر «عسقلان» میں منعقد ہونے والی نشست منسوخ کردی گیی ہے۔/
/129
24 فروری 2020 - 10:11
News ID: 1012879
القدس فورس نے جوان فلسطینی کی شہادت اور اس کی توہین کے جواب میں صھیونی علاقوں پر راکٹوں سے حملہ کیا۔